کاروار،27؍نومبر(ایس او نیوز) محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی کنڑا ضلع کے کاروار،کمٹہ اور سداپور تعلقہ جات کے تین گرام پنچایتوں کے خالی ہوئیں تین نشستوں کے لئے ضمنی انتخابات کا نظام الاوقات جاری کیا گیا ہے۔ انتخاب کا اعلان 27؍نومبر کو جاری کیا گیاہے۔ کاغزات نامزدگی داخل کی آخری تاریخ 30نومبر ہے۔ یکم ڈسمبر کو کاغذات نامزدگی کی جانچ کی جائے گی۔ امیدواروں کے نام واپس لینے کی آخری تاریخ 4؍ ڈسمبر ہے۔ رائے دہند گی کا عمل 17؍ ڈسمبر کی صبح 7بجے سے شام 5بجے تک ہوگا۔ اگر دوبارہ ووٹنگ کرانا پڑا تو 19؍ ڈسمبر کو کیا جائے گا۔ ووٹوں کی گنتی 20؍ ڈسمبر کو تعلقہ جات کے مراکز میں کی جائے گی۔ اس کی اطلاع ڈپیٹی کمشنر ایس ایس نکول نے جاری کردہ بیان میں دی ہے۔